´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے ، اس وقت میرے پاس ایک ہیجڑا بیٹھا تھا ۔ میں نے سنا کہ وہ عبداللہ بن ابی امیہ سے کہہ رہا تھا : ” اے عبداللہ ! اگر کل اللہ تعالیٰ طائف فتح کرا دے تو غیلان کی بیٹی کو لے لینا کیونکہ ( وہ اس قدر فربہ ہے کہ ) جب وہ سامنے سے آتی ہے تو ( اس کے پیٹ میں ) چار بل پڑتے ہیں اور پیٹھ پھیرتی ہے تو آٹھ ۔ “ ( یہ سن کر ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ہیجڑے آئندہ تمہارے پاس ( اے ام سلمہ ! ) ہرگز نہ آنے پائیں ۔ “
حدیث نمبر: 1668
ابوعبداللہ آصف