مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں کھڑا کیا ؟
حدیث نمبر: 1664
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں گئے اور اس وقت خانہ کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کی لکڑی سے ان بتوں کو مارتے اور یہ فرماتے جاتے تھے : ” حق آیا اور باطل چلا گیا ۔ “ حق آیا ، اب باطل نہ نیا ہو گا اور نہ دوبارہ آئے گا ۔