´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینے میں حنین کی طرف نکلے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ والے لوگوں کا ایک حال نہ تھا ، بعض لوگ روزہ دار اور بعض بغیر روزہ کے تھے ۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر بیٹھ گئے تو ایک برتن میں پانی یا دودھ منگوا کر اپنی ہتھیلی یا سواری پر رکھا پھر اسے پیا ۔ پھر لوگوں کی طرف نظر کی تو جنہوں نے نہ رکھا تھا تو انہوں نے روزہ داروں سے کہا کہ تم بھی افطار کر لو ( کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افطار کر چکے ) ۔
حدیث نمبر: 1661
ابوعبداللہ آصف