حدیث نمبر: 1660
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ میں مدینہ سے دس ہزار صحابہ کے ساتھ ( مکہ کی طرف ) روانہ ہوئے اور یہ مدینہ میں آنے سے ساڑھے آٹھ برس بعد کا ذکر ہے ۔ مسلمان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ صحابہ بھی روزے رکھتے رہے ۔ جب مقام کدید جو کہ عسفان و قدید کے درمیان ایک چشمہ ہے ، پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرائیوں نے روزہ کھول لیا ۔ ( روزہ افطار کر لیا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1660