مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو قوم حرقات ( جہینہ قبیلہ کی ایک شاخ ) کی طرف روانہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 1659
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات بار جہاد کیا اور نو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر کے ساتھ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ کرتے تھے لڑا ہوں ۔ ایک دفعہ ہمارے امیر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ایک بار سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ تھے ۔