مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: جنگ حدیبیہ کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ” یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہو گیا جبکہ وہ تجھ سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے “ ۔
حدیث نمبر: 1638
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ جو کہ` اصحاب شجرہ میں سے تھے ، روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس ( غزوہ خیبر میں ) صرف ستو کھانے کو لائے گئے تو انھوں نے اسی کو چبا لیا ۔