مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: جنگ حدیبیہ کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ” یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہو گیا جبکہ وہ تجھ سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے “ ۔
حدیث نمبر: 1637
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” آج تم ساری زمین والوں میں سب سے بہتر ہو ۔ پھر انھوں نے کہا کہ ہم ایک ہزار چار سو آدمی تھے اور اگر میری بینائی ہوتی تو میں تمہیں اس درخت کی جگہ دکھا دیتا ۔