حدیث نمبر: 1622
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں آخری رکعت میں رکوع کے بعد یوں دعا کرتے تھے ” اے اللہ ! فلاں اور فلاں اور فلاں پر لعنت فرما ۔ “ اس وقت اللہ نے یہ آیت اتاری : “ اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔ “ ( سورۃ آل عمران : 128 )

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1622