مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں “ ۔ ( سورۃ آل عمران : 128 )
حدیث نمبر: 1621
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک احد کے دن زخمی ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بھلا وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے پیغمبر کو زخمی کیا “ تو یہ آیت اتری ” اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ۔ “ ( سورۃ آل عمران : 128 )