مختصر صحيح بخاري
— غزوات کے بیان میں
باب: بنی نضیر کے یہودیوں کا قصہ اور ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دھوکا کرنے کا بیان ۔
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بنی نضیر اور بنی قریظہ نے ( خلاف معاہدہ ) لڑائی کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نضیر کو جلاوطن کر دیا اور بنی قریظہ پر احسان کر کے رہنے دیا ۔ جب قریظہ نے مسلمانوں پر ( دوبارہ ) چڑھائی کی تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مردوں کو مار ڈالا اور ان کی عورتوں ، بچوں اور مال کو مسلمانوں میں تقسیم کر دیا مگر کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطیع ہو گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں امن دیا ، وہ مسلمان ہو گئے ، پھر تمام یہودی مدینہ بنی قینقاع کو جو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی قوم کے تھے اور یہود بنی حارثہ اور باقی یہود مدینہ ( سب کو ) جلاوطن کر دیا ۔