مختصر صحيح بخاري
— وضو کا بیان
باب: سو جانے سے وضو ( کرنا ضروری ہے ) اور ( کوئی ایسا بھی ہے ) جو ایک دو مرتبہ اونگھ جانے سے یا جھونکا آ جانے ، سر کے ہل جانے سے وضو ( کو فرض ) نہیں سمجھتا ؟
حدیث نمبر: 161
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جب تم میں کوئی شخص اونگھنے لگے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو اسے چاہیے کہ ( نماز توڑ کر ) سو جائے ، یہاں تک کہ اس کی نیند جاتی رہے ۔ اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی نیند کی حالت میں نماز پڑھے گا تو وہ کچھ نہیں جانتا شاید استغفار کرتا ہو اور وہ ( انجانے میں ) اپنے نفس کو بددعا دے ڈالے ۔ “