حدیث نمبر: 1608
ابوعبداللہ آصف

´سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری شادی سے اگلے روز ( یعنی عروسی کے روز ) صبح میرے پاس تشریف لائے ، کچھ لڑکیاں اس وقت دف بجا رہی تھیں اور بدر کے دن ان کے جو بزرگ مارے گئے ان کی تعریفیں کر رہی تھیں ۔ ایک لڑکی ان میں سے یہ کہنے لگی کہ ہم میں ایک نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے جو جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس طرح مت کہو اور پہلے جو کہہ رہی تھی وہی کہو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1608