حدیث نمبر: 1604
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ جو کہ` جنگ بدر میں شریک تھے ، کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ آپ بدر ( لڑنے ) والوں کو اپنے درمیان کیسا سمجھتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب مسلمانوں میں افضل ( سمجھتا ہوں ) ۔ “ یا اسی طرح کی کوئی اور بات کہی تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اسی طرح جو فرشتے جنگ بدر میں حاضر ہوئے تھے ( وہ بھی تمام فرشتوں میں افضل ہیں ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1604