حدیث نمبر: 1595
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار ( ثور ) میں تھا کہ میں نے اپنا سر اٹھایا تو ( مشرک ) لوگوں کے پاؤں دیکھے تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اگر ان میں سے کسی نے اپنی نظر نیچے کی تو ہمیں دیکھ لے گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے ابوبکر ! خاموش رہ ہم دو آدمی ایسے ہیں جن کے ساتھ تیسرا ( ساتھی ) اللہ ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1595