مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا ۔
´سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ( سیدنا ) عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پیٹ میں تھے کہتی ہیں کہ میں ( مکہ سے ہجرت کی نیت سے ) اس وقت نکلی جب پورے دنوں کا پیٹ تھا ، میں مدینہ میں آ کر قباء میں اتری اور وہاں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے ، میں انھیں لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنی گود میں بٹھایا پھر ایک کھجور منگوائی اور اس کو چبایا ، پھر اس کو ان کے منہ میں ڈال دیا تو پہلی چیز جو عبداللہ کے پیٹ میں پہنچی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھوک تھا ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور چبا کر ان کے منہ میں ڈالی اور ان کے لیے دعا فرمائی اور برکت کی دعا فرمائی اور یہ ( سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مہاجرین اسلام کے ) پہلے بچے تھے جو اسلام میں پیدا ہوئے ۔