حدیث نمبر: 1592
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” میں نے تجھے دو دفعہ خواب میں دیکھا کہ تو ایک ریشمی کپڑے کے ٹکڑے میں ( لپٹے ہوئے ) ہے اور ( مجھ سے ) کہا جاتا ہے کہ یہ تمہاری بیوی ہے ۔ میں نے جو کھول کر دیکھا تو اندر تو ہی تھی ، میں نے ( اپنے دل میں ) کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ اس کو ضرور پورا کرے گا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1592