مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے اور ان کی فضیلت کا بیان ۔
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہالہ بنت خویلد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( اندر آنے کی ) اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدیجہ کا اجازت لینا یاد آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے گھبرا گئے اور فرمایا : ” اے اللہ ! ( کیا ) یہ ہالہ ہیں ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے رشک آیا ۔ میں نے کہا کیا آپ قریش کی ایک بوڑھی عورت کو یاد کرتے ہیں ، جس کے ( دانت گر کر ) صرف سرخ سرخ مسوڑھے رہ گئے تھے ، جو بہت پہلے فوت ہو گئی تھیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کے بدل میں اس سے اچھی عورت عنایت فرمائی ۔