مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1571
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی شخص کے بارے میں جو زمین پر چلتا ہو یہ نہیں سنا کہ وہ جنتی ہے سوائے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اور انہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ” .... اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ نے اسی طرح کی گواہی بھی دی .... پوری آیت ۔ “ ( الاحقاف : 10 )