حدیث نمبر: 1562
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ مجھے حکومت نہیں دیتے جیسے فلاں شخص کو آپ نے حکومت دی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میرے بعد اپنے ساتھ حق تلفی دیکھو گے تو صبر کیے رہنا یہاں تک کہ تم ( روز قیامت ) مجھ سے حوض کوثر پر ملو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1562