مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا : ” تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو “ ۔
حدیث نمبر: 1560
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انصار نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہر نبی کے تابع فرمان لوگ ہوتے ہیں اور ہم آپ کے تابع فرمان لوگ ہیں ۔ اب جو لوگ ہمارے تابع فرمان ہیں ان کے لیے دعا فرمائیے ، اللہ انھیں بھی ہم میں شریک فرمائے ، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی ۔