مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا : ” تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو “ ۔
حدیث نمبر: 1559
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` ایک انصاری عورت اپنا بچہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے باتیں کیں پھر فرمایا : ” قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ بیشک میں تم لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہوں ۔ “ دو دفعہ یہی فرمایا ۔