مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1549
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ( اہل عراق میں سے ) ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ اگر کوئی احرام والا شخص مکھی کو مار ڈالے ؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اہل عراق مکھی کو مار ڈالنے کے بارے میں ( تو ) پوچھتے ہیں حالانکہ بیشک انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر ڈالا اور ( جن کے بارے میں ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : ” یہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں ۔ “