حدیث نمبر: 1547
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ” اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی اس سے محبت کر ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1547