مختصر صحيح بخاري
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس ایک قیافہ جاننے والا ( مدلجی ) آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے اور سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا زید بن حارثہ ( رضی اللہ عنہما ) ( دونوں باپ بیٹا ایک چادر میں ) لیٹے ہوئے تھے ( منہ اور جسم کا سارہ حصہ قدموں کے سوا چھپا ہوا تھا ) تو اس نے کہا کہ یہ پاؤں تو ایک دوسرے سے نکلے ہیں پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے بہت خوش ہوئے اور اسے پسند کیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ بات بیان کی ۔