حدیث نمبر: 1539
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی عبد شمس میں سے اپنے ایک داماد ابوالعاص بن الربیع ( رضی اللہ عنہ ) کا ذکر کرتے ہوئے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعریف کی کہ انھوں نے دامادی کا پورا پورا حق ادا کیا اور فرمایا : ” انھوں نے جو بات کہی ، سچی کہی اور جو وعدہ کیا اسے پورا کیا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1539