حدیث نمبر: 1531
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم سے پہلے بنی اسرائیل میں ایسے لوگ گزر چکے ہیں جن سے فرشتے باتیں کرتے تھے ( جنہیں الہام ہوتا تھا ) اگرچہ وہ نبی نہ تھے اور اگر میری امت میں سے کوئی ایسا ہوا تو وہ عمر ( رضی اللہ عنہ ) ہوں گے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1531