حدیث نمبر: 153
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ( اپنے والد ) عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی بابت پوچھا تو انھوں نے کہا ہاں ۔ جب تمہیں سعد رضی اللہ عنہ کوئی روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کریں تو پھر اس کی بابت ( تصدیق کرنے کے لیے ) کسی دوسرے سے نہ پوچھا کرو ۔