´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں ان لوگوں میں کھڑا تھا جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے تھے ، ان کا جنازہ رکھا ہوا تھا ۔ اتنے میں ایک شخص نے پیچھے سے اپنی کہنی میرے کندھے پر رکھی اور کہنے لگا کہ ( اے عمر ! ) اللہ تجھ پر رحم کرے ، مجھے یہی امید تھی کہ اللہ تمہیں تمہارے دونوں ساتھیوں ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ) کے ساتھ ہی رکھے گا کیونکہ میں نے اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” ( فلاں جگہ ) میں تھا اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ ( بھی تھے ) ، میں نے یہ کیا اور ابوبکر اور عمر ( رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ) ، میں چلا اور ابوبکر اور عمر ( رضی اللہ عنہ ) بھی ( ساتھ تھے ) ۔ “ پس مجھے امید ہے کہ اللہ تمہیں ان کے ساتھ رکھے گا ۔ ( سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ) میں نے نگاہ پھیری تو ( دیکھا کہ ) یہ کہنے والے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے ۔
حدیث نمبر: 1528
ابوعبداللہ آصف