حدیث نمبر: 1527
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی چڑھے ۔ اتنے میں پہاڑ کو جنبش ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے احد ( پہاڑ ) ٹھہرا رہ ، بیشک تجھ پر اور کوئی نہیں سوائے ایک پیغمبر ، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1527