حدیث نمبر: 1524
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص غرور اور تکبر کی وجہ سے ( کے لیے ) اپنا کپڑا لٹکائے اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے روز ( رحمت کی نگاہ سے ) دیکھے گا بھی نہیں ۔ “ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا کپڑا چلنے میں ایک طرف لٹک جاتا ہے ، اگر خیال رکھوں ( اور مضبوط باندھوں ) تو شاید نہ لٹکے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک تو غرور اور تکبر سے یوں نہیں کرتا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1524