حدیث نمبر: 1520
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ( اب کی دفعہ لوٹ جانے اور ) دوبارہ آنے کا حکم فرمایا : ” اس نے کہا کہ بتلائیے ! اگر میں آؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ملیں تو ؟ گویا وہ کہنا چاہتی تھی کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا جائیں تو ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر میں نہ ہوں تو ابوبکر ( رضی اللہ عنہ ) کے پاس آنا ۔ “ ( وہ عورت مالی تعاون کے سلسلہ میں آئی تھی ) ۔