مختصر صحيح بخاري
— فضیلتوں کا بیان
باب: مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( نبوت کی ) نشانی ( معجزہ ، آیت ) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر ( چاند کا پھٹ جانا ) دکھلایا ۔
حدیث نمبر: 1518
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( لوگو ! ) گواہ رہنا ۔ “