حدیث نمبر: 1516
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے ( خواب میں ) لوگوں کو دیکھا کہ ایک میدان میں جمع ہیں ، پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کنویں سے ایک یا دو ڈول نکالے مگر ناتوانی کے ساتھ ، اللہ ان کو بخشے ۔ پھر عمر ( بن خطاب ) نے وہ ڈول سنبھالا تو ان کے ہاتھ میں جاتے ہی وہ ( ڈول ) ایک بڑا ( موٹھ کا ) ڈول ہو گیا ۔ میں نے ایسا شہ زور پہلوان ، ان کی طرح کام کرنے والا نہیں دیکھا ، اتنا پانی نکالا کہ لوگ اپنے اونٹوں کو بھی پلا پلا کر ان کے ٹھکانوں میں لے گئے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1516