حدیث نمبر: 1515
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں ، وہ ( جبرائیل ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ) باتیں کرنے لگے پھر اٹھ ( کر چلے ) گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ ( کیا تم جانتی ہو ) یہ کون تھے ؟ ( یا اسی طرح کا سوال کیا ) تو انھوں نے کہا کہ یہ دحیہ کلبی تھے ( جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ) ۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم ! میں تو انھیں دحیہ ہی سمجھتی تھی یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور جبرائیل علیہ السلام کا حوالہ دے رہے تھے ( اور ) خطبہ میں وہ باتیں سنائیں جو جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تھیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1515