حدیث نمبر: 1514
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے امیہ بن خلف سے کہا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ وہ تمہیں قتل کر دیں گے ۔ امیہ نے کہا کہ کیا مجھے ؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہاں ۔ امیہ نے کہا کہ اللہ کی قسم ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بات جھوٹی نہیں ہوتی ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسے بدر کے دن قتل کرا دیا ۔ اس حدیث میں ایک واقعہ بھی ہے مگر اصل حدیث کا مضمون یہی ہے ۔