حدیث نمبر: 1510
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے سورۃ الکہف پڑھی ، ان کے گھر میں گھوڑا بندھا ہوا تھا جو بدکنے لگا تو انھوں نے سلام پھیرا ( کیونکہ وہ نماز میں تلاوت کر رہے تھے ) کیا دیکھتے ہیں کہ ابر ہے جو سارے گھر میں چھا گیا ہے ۔ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے فلاں ! تو قرآن پڑھتا رہ ۔ یہ سکینت ہے جو قرآن پڑھنے کی وجہ سے اتری ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1510