حدیث نمبر: 1509
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ثابت بن قیس ( رضی اللہ عنہ ) کو گم پایا ( وہ حاضر نہ تھے ) ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں اس کی خبر لاتا ہوں ، وہ گیا تو دیکھا کہ ثابت رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں ( غم سے ) سر جھکائے بیٹھے ہیں ۔ اس نے پوچھا کیا حال ہے ؟ ثابت نے کہا کہ برا حال ہے ، وہ اپنی آواز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند کرتے تھے ، تو ان کے تمام اعمال مٹ گئے اور وہ اہل دوزخ میں سے ہے ۔ وہ آدمی واپس گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ اس اس طرح کہتے ہیں ۔ ( راوی موسیٰ بن انس ) کہتے ہیں کہ پھر وہ آدمی دوبارہ ( ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس ) یہ عظیم خوشخبری لے کر گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا ہے : ” تو اس ( ثابت ) کے پاس جا اور کہہ کہ تو اہل دوزخ میں سے نہیں بلکہ اہل جنت میں ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1509