حدیث نمبر: 1505
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ` میں نے ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ) سنا جو سچے تھے ، سچے کیے گئے تھے ، فرماتے تھے : ” میری امت کی تباہی قریش کے چند چھوکروں ( لڑکوں ) کے ہاتھ پر ہو گی ۔ “ تو مروان نے کہا چند لڑکے ؟ ( سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ) اگر تو چاہے تو ان کے نام بھی بیان کر دوں ۔ فلاں کے بیٹے فلاں اور فلاں کے بیٹے فلاں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1505