حدیث نمبر: 1503
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تم خوز اور کرمان ( کے رہنے والے ) عجمیوں ( ایرانیوں ) سے نہ لڑو جن کے منہ سرخ ، ناکیں پھیلی ہوئی ، آنکھیں چھوٹی ہوں گی ، ان کے منہ تہ بہ تہ ڈھالوں کی مانند ہوں گے ، جوتے بالوں والے ( پہنتے ) ہوں گے ۔ “