حدیث نمبر: 1500
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقام زوراء میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی کا ایک برتن لایا گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس برتن میں رکھ دیا ، پھر پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے پھوٹنے لگا ، سب لوگوں نے وضو کر لیا ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ آپ کتنے آدمی تھے ؟ تو جواب دیا کہ تین سو یا تین سو کے قریب ۔