حدیث نمبر: 1487
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں منقول ہے کہ` آپ سے کہا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح ( لمبا پتلا ) تھا ؟ انھوں نے کہا کہ نہیں بلکہ چاند کی طرح گول اور چمکدار ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1487