حدیث نمبر: 148
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نماز کا وقت آیا تو جس شخص کا گھر وہاں سے قریب تھا وہ ( وضو کرنے اپنے گھر ) چلا گیا اور چند لوگ رہ گئے ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پتھر کا ایک مخضب ( ظرف ) لایا گیا جس میں پانی تھا اور مخضب میں یہ گنجائش نہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہتھیلی اس میں پھیلا سکیں ۔ پس تمام لوگوں نے ( اسی تھوڑے سے پانی سے ) وضو کیا ۔ ( راوی حمید کہتے ہیں ) ہم نے ( انس رضی اللہ عنہ سے ) پوچھا کہ تم لوگ ( اس وقت ) کس قدر تھے ؟ انھوں نے کہا کہ اسی اور ( بلکہ اسی سے ) کچھ زیادہ ہی تھے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 148