حدیث نمبر: 1474
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ قریش کی گالیاں اور لعنت مجھ پر سے کیسے ٹال دیتا ہے ۔ وہ مذمم کو گالیاں دیتے ہیں اور مذمم ( ہی ) پر لعنت کرتے ہیں اور میں تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوں ۔ “