حدیث نمبر: 1461
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو جان بوجھ کر اپنا باپ بنایا وہ کافر ہو گیا جو شخص اپنے آپ کو کسی دوسری قوم کا بتلائے ، جس میں سے وہ نہیں ہے تو وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے ۔ “