حدیث نمبر: 1460
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور عرض کی کہ آپ نے ( ذی القربیٰ کا حصہ ) بنی مطلب کو دیا اور ہم ( بنی امیہ ) اور بنی مطلب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہی رشتہ رکھتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ( تو صحیح ہے ) مگر بنی ہاشم اور بنی مطلب ہمیشہ ایک ہی رہے ۔ “