مختصر صحيح بخاري
— فضیلتوں کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ الحجرات میں ) ارشاد : اے لوگو ! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد ( آدم علیہ السلام ) اور ایک ہی عورت حواء علیہ السلام سے پیدا کیا .... “ ۔
حدیث نمبر: 1456
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان لوگ امامت اور خلافت میں مسلمان قریش کے تابع ہیں جیسے ( عرب کے ) کافر ( کفر کے دور میں بھی ) قریش کے تابع ہیں اور آدمیوں کا حال کانوں کی طرح ہے ، جو لوگ جاہلیت کے دور میں بھی اچھے اور شریف تھے وہی اسلام کے دور میں بھی اچھے اور شریف ہیں بشرطیکہ دین کا علم حاصل کریں ۔ تم بہت اچھا آدمی اس کو پاؤ گے جو سب سے زیادہ حکومت اور سرداری کو برا سمجھتا ہو ، یہاں تک کہ اس میں گرفتار ہو جائے ۔ “