حدیث نمبر: 1450
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک شخص نے دوسرے شخص سے گھر خرید لیا ، جس نے خریدا تھا اس نے اس گھر میں سونے سے بھرا ہوا ایک گھڑا پایا اور بیچنے والے سے کہنے گا کہ بھائی یہ ٹھلیا لے جا ، میں نے تجھ سے گھر خریدا ہے سونا نہیں خریدا ۔ بائع ( بیچنے والا ) کہنے لگا کہ میں نے گھر بیچا اور اس میں جو کچھ تھا وہ بھی بیچا ۔ آخر دونوں جھگڑتے ہوئے ایک شخص کے پاس گئے ۔ انھوں نے کہا کہ تمہاری اولاد بھی ہے ؟ ایک نے کہا کہ میرا لڑکا ہے اور دوسرے نے کہ میری ایک لڑکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں کا آپس میں نکاح کر دو اور یہ سونا ان دونوں پر خرچ کر دو اور خیرات بھی کرو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1450