حدیث نمبر: 1447
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم سے پہلی امتوں میں ایک شخص تھا ، اس کو ایک زخم لگا تو اس نے چھری لے کر اپنا ہاتھ کاٹ ڈلا ، خون بہتا رہا ( رکا ہی نہیں ) یہاں تک کہ وہ مر گیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” اس شخص نے جلدی کر کے جان دی ، میں نے بھی جنت اس پر حرام کر دی ۔ “