حدیث نمبر: 1444
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ( مسلمان ) بھی اگلے لوگوں کی چال پر چلو گے ، بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ ، یہاں تک کہ اگر وہ ساہنے کے سوراخ میں ( جو نہایت تنگ ہوتا ہے ) گھسے ہوں گے تو تم بھی اس میں گھس جاؤ گے ۔ “ ہم نے عرض کی یا رسول اللہ ! اگلے لوگوں سے یہود و نصاریٰ مراد ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور کون ؟ “ ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1444