´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بنی اسرائیل کے لوگوں پر پیغمبر حکومت کیا کرتے تھے ، جب ایک پیغمبر فوت ہو جاتا تو دوسرا اس کا قائم مقام ہوتا مگر میرے بعد کوئی پیغمبر نہ ہو گا البتہ خلیفہ ہوں گے جو ( بعد میں ) بہت زیادہ بڑھتے جائیں گے ۔ “ صحابہ نے پوچھا کہ پھر آپ ہمیں ایسے وقت میں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو پہلے خلیفہ ہو جائے ( اس سے تم نے بیعت کر لی ہو ) تو اس کی بیعت پوری کرو پھر اس کے بعد جو پہلے خلیفہ ہو ، ( اسی طرح کرتے رہو ) ان کا حق ( اطاعت ) ادا کرتے رہو ، بیشک اللہ تعالیٰ ان سے قیامت کے دن پوچھے گا کہ انھوں نے رعیت کا حق کیسے ادا کیا ؟ “
حدیث نمبر: 1443
ابوعبداللہ آصف